پیرس،8جنوری(آئی این ایس انڈیا)فرانسیسی وزیردفاع نے اتوار کے روز کہا ہے کہ سائبر حملوں سے دفاع کے لیے بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فرانس بھی امریکا کی طرح ایسے حملوں سے متاثر ہے، جن کے سدباب کیا جائے گا۔ وزیردفاع نے ایک فرانسیسی ہفت روزہ جریدے کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ فرانس کے شہری انفراسٹکچر مثلا? پانی، بجلی، مواصلات اور ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ جمہوریت اور میڈیا اداروں کو بھی ایسے حملوں سے تحفظ کی ضرورت ہے۔ امریکی خفیہ اداروں نے جمعے کو ایک رپورٹ جاری کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے احکامات پر امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ڈیموکریٹ پارٹی کے سرورز پر سائبر حملے کیے گئے۔